تلنگانہ

آر سرینواس، ایم مہیش بھاگوت اور دیویندر سنگھ کو پولیس میڈل

راچہ کنڈا پولیس کمشنر مہیش ایم بھاگوت اور انٹلیجنس سل کے ایس پی، دیویندر سنگھ ان14 عہدیداروں میں شامل ہیں جنہیں ان کی نمایاں خدمات پر پریسیڈنٹ پولیس میڈل دیا جائے گا۔

حیدرآباد: راچہ کنڈا پولیس کمشنر مہیش ایم بھاگوت اور انٹلیجنس سل کے ایس پی، دیویندر سنگھ ان14 عہدیداروں میں شامل ہیں جنہیں ان کی نمایاں خدمات پر پریسیڈنٹ پولیس میڈل دیا جائے گا۔

14پولیس عہدیداروں میں مہیش ایم بھاگوت اور دیویندر سنگھ شامل ہیں جنہیں پریسیڈنٹ پولیس میڈل دیا جارہا ہے۔

پولیس میڈل کیلئے منتخب 12 عہدیداروں میں جائنٹ کمشنر، ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ اے آر سرینواس، سی آئی ڈی کے ایڈیشنل ایس پی پی ستیہ نارائنہ، ایس آئی بی اے ایس پی، پی سرینواس، سنٹرل زون کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سیانی سرینواس راؤ، اے سی بی کے ڈی ایس پی ایس رمنا مورتی، آئی ایس ڈبلیو کے ڈی ایس پی واسو دیوا ریڈی، ٹی ایس پولیس اکیڈیمی کے ڈی ایس پی گنگا شیٹی، گرو رگھویندرا، رام گنڈم کے سب انسپکٹر سی راج مولی راچہ کنڈا، اسپیشل برانچ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کترا گڈا سرینواس، کاماریڈی اسسٹنٹ ریزرو سب انسپکٹر جگن ناگاری نیلم ریڈی، تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس مامنور فورتھ بٹالین، شلیندر سدھاکر اور کریم نگر انٹلیجنس ڈی ایس پی آفس کے ہیڈ کانسٹبل یوسرینواس شامل ہیں۔