حکومت قومی سلامتی سے مجرمانہ کھلواڑ کررہی ہے: راہول گاندھی

وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’مسٹر 56انچ‘ خوفزدہ ہوگئے ہیں اور ان کی حکومت کے پاس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے کھلواڑ کررہی ہے اور اس سلسلہ میں ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’مسٹر 56انچ‘ خوفزدہ ہوگئے ہیں اور ان کی حکومت کے پاس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہماری قومی سلامتی سے مجرمانہ کھلواڑ کیا جارہا ہے کیونکہ مودی حکومت کے پاس کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے اور مسٹر 56 انچ خوفزد ہوگئے ہیں۔ میری ہمدردی ان جوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی جان پر کھیل کر ہماری سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں جبکہ مودی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کہتی ہے کہ کچھ برسوں سے سرحد پر چین کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کہتے ہیں کہ چینیوں کی ہندستانی سرحد میں گھسنے کی خبر غلط ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.