راجستھان کی لڑکی ایک دن کیلئے برطانوی ہائی کمشنر بن گئی

برطانوی ہائی کمیشن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ یہ ایونٹ 2017 سے ہر سال منظم کیا جاتا ہے اور اسے 11 اکتوبر کو لڑکیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔

جئے پور: راجستھان کے ضلع چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ آدیتی مہیشوری جو انڈین ایڈمنسٹریٹیو سرویس (آئی اے ایس) سے وابستہ ہونا چاہتی ہے ایک دن کے لئے برطانوی ہائی کمشنر برائے ہند بن گئیں۔ کیونکہ ان کو ”دن کے لئے ہائی کمشنر“ مقابلہ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

برطانوی ہائی کمیشن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ یہ ایونٹ 2017 سے ہر سال منظم کیا جاتا ہے اور اسے 11 اکتوبر کو لڑکیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔

پریس نوٹ میں بتایا گیا ”آدیتی کو جمعہ کے دن ہندوستان میں برطانیہ کی اعلیٰ ترین سفارتی عہدیدار کی حیثیت سے مختلف سفارتی سرگرمیوں کا تجربہ حاصل ہوا“۔ وہ اس مقابلہ کے انڈیا ایڈیشن کی پانچویں فاتح ہیں۔ یہ مقابلہ اس لئے منعقد کیا جاتا ہے تاکہ خواتین کی نئی نسل کو لیڈرس کی حیثیت سے خوداختیاری عطا کی جاسکے۔

مہیشوری یونیورسٹی آف دہلی کے میرانڈا ہاوز کالج سے فزیکل سائنس میں بیچلر کے کورس میں زیر تعلیم ہیں۔ آدیتی نے وزراء راجکمار سنگھ و کواسی کے وارٹنگ کے ساتھ فروغ کی خاطر مذاکرات کے لئے ہندوستان اور برطانیہ کے جوش و خروش کا مشاہدہ کرتے ہوئے ایک طوفانی دن گزارا۔

برطانوی ہائی کمیشن نے بتایا ”انہوں نے خواہش مند خاتون سیاستدانوں کے لئے لیڈرشپ پروگرام جس کے لئے چیویننگ آلمنی پروگرام فنڈ کی جانب سے فنڈ کی فراہمی عمل میں لائی جاتی ہے اس کے استفادہ کنندگان، کونسل برائے توانائی، ماحولیات و آب سے تعلق رکھنے والے موسمیاتی ماہرین اور منافع کے بغیر کام کرنے والی تنظیم گلوبل یوتھ کے نوجوان لیڈرس سے ملاقات کی“۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.