راجیو گاندھی قتل کیس، ایک قصوروار کی 30 دن کے پیرول پر رہائی

یرول کے دوران روی چندرن کو اس کے خاندان کے علاوہ اور کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

چینائی: تاملناڈو حکومت نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی قتل معاملے میں عمرقید کے سزا یافتہ سات قصورواروں میں سے ایک پی روی چندرن کو طبی بنیادوں پر 30 دن کی پیرول (غیر معمولی چھٹی) دی ہے۔

ستمبر میں مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بنچ کے حکم کے بعد ریاستی حکومت نے ایک سرکاری حکم (جی او) جاری کیا تھا، جس میں اس کی طرف سے ماں کی آنکھوں کی سرجری کے لئے دو مہینے کی چھٹی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سرکاری حکم میں کہا گیا تھا کہ روی چندرن کو مختلف دفعات کے تحت غیر معمولی چھٹی دی گئی ہے۔

اس پیرول کے دوران روی چندرن کو اس کے خاندان کے علاوہ اور کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ میڈیا کو کوئی بھی انٹرویو نہ دے اور درخواست میں بتائے گئے مقامات پر ہی مقیم رہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.