راج ناتھ سنگھ کے نام اسدالدین اویسی کا ٹوئٹر پوسٹ

گاندھی جی کی جانب سے 25 جنوری 1920 کو ساورکر کے بھائی کو ایک کیس کے سلسلہ میں تحریر کردہ ایک مکتوب ٹوئٹر پر پیش کرتے ہوئے اویسی نے الزام عائد کیا کہ سنگھ، گاندھی جی نے جو لکھا تھا اسے ”نیا رخ عطا کررہے ہیں“۔

نئی دہلی: راجناتھ سنگھ نے امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر پر ساورکر پر ایک کتاب کی تقریب رسم اجراء کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ ساورکر کو بدنام کرنے کے لئے دانستہ طور پر سازش کی گئی تھی اور یہ کہ گاندھی جی کے مشورہ پر ان کی جانب سے رحم کی درخواست تحریر کی گئی تھی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے یہ کہنے کے ایک دن بعد کہ گاندھی جی کے مشورہ پر ہندوتوا آئیکان ونائک دامودر ساورکر نے برٹش کے ہاں رحم کی درخواست داخل کی تھی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے جو بی جے پی لیڈر پر تنقید کرنے والے اپوزیشن قائدین میں شامل ہیں الزام عائد کیا کہ وہ ”تاریخ کو نیا رخ عطا کرنے کی کوشش کررہے ہیں“۔

گاندھی جی کی جانب سے 25 جنوری 1920 کو ساورکر کے بھائی کو ایک کیس کے سلسلہ میں تحریر کردہ ایک مکتوب ٹوئٹر پر پیش کرتے ہوئے اویسی نے الزام عائد کیا کہ سنگھ گاندھی جی نے جو لکھا تھا اسے ”نیا رخ عطا کررہے ہیں“۔

انہوں نے کہا ”سرراج ناتھ سنگھ، آپ نے کہا ہے کہ ساورکر نے گاندھی جی کے مشورہ پر رحم کی درخواستیں داخل کی تھیں۔ یہاں گاندھی جی کی جانب سے ساورکر کو تحریر کردہ مکتوب ہے۔

جس میں برٹش سے رحم کی بھیک مانگنے اور کراؤن کے اطاعت گزار سرونٹ رہنے کا وعدہ کرنے کا کوئی تذکرہ نہیں ہے“۔ اسدالدین اویسی نے راج ناتھ سنگھ سے کہا ”آپ کی تقریر تحریر کرنے والے رائٹر کو برطرف کردیا جانا چاہئے“۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.