آندھراپردیش

ایس ایس سی پیپر لیک معاملہ، کمسن ملزم ہریش کا نتیجہ روک دیا گیا

ضلع ہنمکنڈہ میں ایس ایس سی امتحانات کے دوران ہندی مضمون کے پرچہ سوالات کے افشا کے الزامات کا سامنا کررہے کمسن طالبعلم ہریش کے نتائج کی اجرائی کو روک دیا گیا۔

حیدرآباد: ضلع ہنمکنڈہ میں ایس ایس سی امتحانات کے دوران ہندی مضمون کے پرچہ سوالات کے افشا کے الزامات کا سامنا کررہے کمسن طالبعلم ہریش کے نتائج کی اجرائی کو روک دیا گیا۔

ایس ایس سی امتحانات کے آغاز کے بعد پرچہ ہندی کے امتحان کے دوران ہنمکنڈہ میں چند افراد نے ہریش سے پرچہ سوالات چھین کر واٹس ایپ پر پوسٹ کرتے ہوئے لیک کیا تھا۔

اس واقعہ کی اطلاع عام ہوتے ہیں عہدیداروں نے ہریش کو مابقی امتحانات سے ڈیبارڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔

عدالت کی ہدایت پر ہریش کو ماباقی مضامین کے امتحانات تحریر کرنے کی اجازت دی گئی تھی آج ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی کے ہاتھوں ایس ایس سی نتائج جاری کئے گئے مگر ہریش کے نتائج کی اجرائی کو روک دیا گیا۔

این ایس یو آئی قائدین نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ہریش کا نتیجہ جاری کرنے کی اپیل کی۔