عام آدمی پارٹی کارکنوں نے سنگھو بارڈرپر مٹھائیاں تقسیم کیں

۔ موسم سرما، گرمی اور بارش کا سامنا کرتے ہوئے کسانوں نےاپنی تحریک پرامن طریقے سے جاری رکھی۔ ان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ان کالے قوانین کو واپس لیا جائے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عاپ) کے کارکنان نے سنگھو بارڈر پر پہنچ کر مٹھائیاں تقسیم کیں اور احتجاج کرنے والے کسانوں میں خوشیاں بانٹیں۔ عاپ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ان کی پارٹی کے اراکین اسمبلی سنجیو جھا، اجیش یادو، بندنا کماری، موہیندر گوئل، اکھلیش پتی ترپاٹھی، مکیش اہلاوت، آزاد پور منڈی کے چیئرمین عادل خان سمیت دیگر نے کسانوں کے ساتھ مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ یہ کسانوں، آئین، ملک اور کسانوں کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے اے پی شروع سے ہی مسلسل نئے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہی ہے جسے مرکزی حکومت لائی تھی۔ پارٹی کارکنان، ایم ایل اے، ایم پی، وزیر، وزیر اعلیٰ سمیت سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک ان تینوں زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسان پچھلے ایک سال سے سڑک پر تھے ۔ موسم سرما، گرمی اور بارش کا سامنا کرتے ہوئے کسانوں نےاپنی تحریک پرامن طریقے سے جاری رکھی۔ ان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ان کالے قوانین کو واپس لیا جائے۔ آج ملک کی حکومت کسانوں کی جدوجہد کے سامنے جھکی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.