جموں و کشمیر

قیدی، نماز کی ادائیگی کے دوران فوت

ذرائع نے بتایا کہ نماز کے دوران قیدی بے ہوش ہونے کی اطلاع ملتے ہی جیل حکام نے اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرا ردیا۔

جموں: جموں کے کوٹ بلوال جیل میں نماز کی ادائیگی کے دوران ایک قیدی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی قیدی ملی ٹینٹ ماڈیو ل کا ایک سرگرم رکن تھا اور اُس کے خلاف کئی کیس درج تھے۔

اطلاعات کے مطابق جموں کے کوٹ بلوال جیل میں جمعے کے روز نماز کی ادائیگی کے دوران ایک قیدی منی محمد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نماز کے دوران قیدی بے ہوش ہونے کی اطلاع ملتے ہی جیل حکام نے اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرا ردیا۔

پولیس ذرائع نے بتا یا کہ متوفی قیدی ٹیرر فنڈنگ اور ڈرونز کے ذریعے پھینکے گئے ہتھیاروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے الزام میں جیل میں بند تھا۔

اُن کے مطابق 29 مئی کو کٹھوعہ میں ڈرون کے ذریعے بھارتی حدود میں پھینکے گئے ہتھیاروں کے بعد پولیس نے کیس درج کیا اور این آئی اے نے رواں ماہ ہی اُس کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی رام پورکٹھوعہ کا ساکن تھا اور اُس کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔