لازمی ادویات کی فہرست میں 39 نئی اقسام شامل

وزارت کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 874دواؤں کے نام شامل ہے۔ جن دواؤں کو فہرست سے خارج کیا گیا اُن میں بلڈپریشر کیلئے استعمال کئے جانے والے Etinol، بلیچنگ پاوڈر، اینٹی بائیوٹک و دیگر شامل ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی محکمہ صحت خاندانی بہبود کی جانب سے لازمی ادویات کی فہرست میں 39 نئے اقسام کی دواؤں کو شامل کیا گیا۔

روزمردہ کی زندگی میں عام طور پر استعمال کی جانے والی دواؤں کو شامل کرتے ہوئے مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے قومی فہرست برائے ضروری ادویات۔ 2021 جاری کی گئی۔

مرکزی وزارت صحت کے اس اقدام سے ادویات سازی میں ملوث کمپنیوں کو ان دواؤں کی تیاری کی راہ ہموار ہوئی جس کے نتیجہ میں ان دواؤں کی قیمتوں پر قابو پانے میں مدد حاصل ہوگی تاہم فہرست برائے ضروری ادویات سے 16 دواؤں کو خارج کردیا گیا۔

نئی جاری کردہ فہرست میں کینسر، ذیابیطس اور اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ اقسام شامل ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 874دواؤں کے نام شامل ہے۔ جن دواؤں کو فہرست سے خارج کیا گیا اُن میں بلڈپریشر کیلئے استعمال کئے جانے والے Etinol، بلیچنگ پاوڈر، اینٹی بائیوٹک و دیگر شامل ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.