محض لکھیم پور واقعہ سے کانگریس کا مقدر سنور نہیں سکتا : پرشانت کشور

کشور نے کانگریس قائدین پرینکا گاندھی اور راہول گاندھی کا نام لئے بغیر ایک ٹوئیٹ میں کہا ”لوگ فوری اور برسر موقع پرانی عظیم ترین جماعت کا احیاء چاہتے ہیں۔

نئی دہلی: اندرونی لڑائی کے دوران کانگریس کے سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے آج کہا کہ جو لوگ یوپی کے لکھیم پور کھیری میں حالیہ واقعہ کی بنیاد پر یہ سمجھ رہے ہیں کہ اس عظیم ترین پرانی جماعت کا فوری احیاء عمل میں آئے گا وہ خود کو بڑی مایوسی کے شکار کرنے والے ہیں۔

کشور نے کانگریس قائدین پرینکا گاندھی اور راہول گاندھی کا نام لئے بغیر ایک ٹوئیٹ میں کہا ”لوگ فوری اور برسر موقع پرانی عظیم ترین جماعت کا احیاء چاہتے ہیں۔ لکھیم پور واقعہ کے باعث اپوزیشن قائدین ایسا سمجھتے ہوئے بڑی مایوسی کے شکار ہونے والے ہیں۔

کشور کا یہ بیان دونوں قائدین کی لکھیم پور کھیری واقعہ میں ہلاک ہونے والے کسانوں کے خاندانوں سے ملاقات کے چند ہی دن بعد آیا ہے۔ ہفتہ کو 4 کسانوں اور ایک صحیفہ نگار کی ہلاکت واقع ہوگئی تھی اور کئی افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ تین ایس یو ویوز کے قافلہ نے جس میں سے ایک کار کو مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا کے بیٹے چلارہے تھے لکھیم پور کھیری میں احتجاجیوں کو کچل دیا۔

انہوں نے کہا کہ محض لکھیم پور کھیری کے ایک واقعہ سے کانگریس کا مقدر سنور نہیں سکتا۔

اسی دوران کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے سیاسی حکمت عملی ساز کے ریمارک پر تبصرہ سے انکار کردیا۔ سرجے والا نے کشور کے تبصرہ کے بارے میں سوال کئے جانے پر دہلی میں اخباری نمائندوں کو بتایا ”میں ایک کنسلٹنٹ کے کوئی تبصرہ پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا“۔

انہوں نے مزید کہا ”ہر ایک کو سیاست سے وابستہ ہونے کی کوشش کرنے کا حق ہے مگر آخر میں صرف وہی افراد برقرار رہ سکتے ہیں جن کو عوام قبول کریں گے۔ موجودہ طور پر پرینکا گاندھی اور راہول گاندھی میدان پر اترپردیش کے عوام کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.