مرکزی وزیر اجئے مشرا کو برطرف کردیا جائے:راکیش ٹکیت

انہوں نے لکھم پور کھیری میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہمارے مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی ہم مہلوک کسانوں کا انتم سنسکار (آخری رسومات) کریں گے۔

لکھم پور کھیری(یوپی): بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) قائد راکیش ٹکیت نے پیر کے دن مطالبہ کیا کہ مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا کو برطرف کردیا جائے اور ان کے لڑکے کو گرفتار کرلیا جائے۔

انہوں نے مہلوک کسانوں کے ورثاء کو ایک کروڑ روپئے کا معاوضہ اور سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے لکھم پور کھیری میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہمارے مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی ہم مہلوک کسانوں کا انتم سنسکار (آخری رسومات) کریں گے۔ اتوار کے دن کسانوں کے احتجاج کے دوران تشدد میں 8افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی دوران عام آدمی پارٹی رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی مطالبہ کیا کہ اجئے کمار مشرا کو مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کے عہدہ سے فوری ہٹا دیا جائے تاکہ لکھم پور کھیری تشدد کی آزادانہ تحقیقات یقینی ہو۔

عام آدمی پارٹی قائد نے کہا کہ وہ مہلوک کسانوں کے ارکان قائدین سے ملاقات کرنے لکھم پور کھیری جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں سیتاپور میں روک لیا۔ سنجے سنگھ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عدالت کی نگرانی میں خصوصی تحقیقات ٹیم (ایس آئی ٹی) تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کرے۔ مہلوکین کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپئے معاوضہ دیا جائے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.