امریکہ و کینیڈا

امریکی وسط مدتی انتخابات: ریپبلکن پارٹی کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت

اگرچہ ایوان نمائندگان میں پارٹی کی جیت کا فرق بہت کم ہے، لیکن یہ اگلے دو سالوں تک صدر جو بائیڈن کے ایجنڈے کو روکنے کے لئے کافی ہے جبکہ جنوری میں ​​کانگریس کے اجلاس میں ایوان بالا سنیٹ پرڈیموکریٹس کا کنٹرول ہوگا۔

واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد ریپبلکن پارٹی نے کانگریس کے ایوان زیریں (ایوان نمائندگان) میں اکثریت کے لئے درکار 218 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

اگرچہ ایوان نمائندگان میں پارٹی کی جیت کا فرق بہت کم ہے، لیکن یہ اگلے دو سالوں تک صدر جو بائیڈن کے ایجنڈے کو روکنے کے لئے کافی ہے۔ جبکہ جنوری میں ​​کانگریس کے اجلاس میں ایوان بالا سنیٹ پرڈیموکریٹس کا کنٹرول ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چند سیٹوں کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔

ریپبلکن پارٹی کو دونوں ایوانوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی امید کی تھی، مگر انہوں نے پچھلے ہفتے کے انتخابات میں توقعات سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے چہارشنبہ کے روز وہ سیٹ جیت لی جس کی انہیں ایوان نمائندگان میں اکثریت کے لئے ضرورت تھی، جہاں کیلیفورنیا کے 27 ویں ضلع میں مائیک گارسیا کی جیت کا اعلان کیا گیا۔

سی بی ایس کے مطابق، ریپبلکن پارٹی کو اب 435 سیٹوں والے ایوان میں 218-223 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کلف ہینگر کا مقابلہ اب بھی جاری ہونے کے ساتھ، ان کی اکثریتی جیت دنوں یا ہفتوں تک واضح نہیں ہوسکتی۔