ملک کے غداروں کیلئے دنیا میں کہیں کوئی محفوظ آماجگاہ نہ ہو : مودی

مودی نے کہا کہ کوئی شخص چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو ملک یا اس کے عوام کے مفاد کے خلاف کام کرتے ہوں۔

کیوڑیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سنٹرل ویجلینس کمیشن(سی وی سی) اور سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن(سی بی آئی) کے عہدیداروں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ ملک کو دھوکہ دینے والوں کے لیے دنیا میں کہیں کوئی محفوظ آماجگاہ نہ ہو۔

گجرات کے کیوڑیا میں سی وی سی اور سی بی آئی کی ایک مشترکہ کانفرنس سے ورچول خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کوئی شخص چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو ملک یا اس کے عوام کے مفاد کے خلاف کام کرتے ہوں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت دیا گیا ہے جب مرکزی حکومت وجئے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی جیسے معاشی مجرموں کو واپس لانے کی قانونی کارروائی میں مصروف ہے جنہوں نے بیرونی ممالک میں پناہ لی ہے۔ وزیر اعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ اس مٹی اور ماں بھارتی کے ساتھ آپ کی شراکت داری ہے۔

جو لوگ ملک اور اس کے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں ان کے لیے دنیا میں کہیں کوئی محفوظ آماجگاہ نہیں ہونی چاہیے۔ کوئی چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، قومی مفاد یا ہمارے عوام کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

یہ کام ہمیں قومی مفاد میں جاری رکھنا ہوگا۔ مودی نے کہا کہ گذشتہ چھ سات سال کے دوران ان کی حکومت کی سخت محنت کے سبب عوام میں یہ بھروسہ پیدا ہوا ہے کہ کرپشن کو رو کا جاسکتا ہے۔ ملک کے عوام کو آج یہ بھروسہ ہے کہ انہیں درمیانی افراد کو کچھ دیئے بغیر سرکاری اسکیمات کے فوائد حاصل ہوں گے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.