مشرق وسطیٰ

کعبہ کسوا پر مرمت کاری کی تکمیل

کعبہ کسوا کامپلکس کے انڈرسکریٹری جنرل مجد بن عیدالحاظمی نے بتایاکہ سال تمام دیکھ بھال و مرمت کاحصہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ کعبہ کسوا کی دیکھ بھال بھی کی جاتی ہے۔

مکہ معظمہ: مکہ معظمہ کے کعبہ کسوا میں حال ہی میں مینٹیننس کا کام کیاگیا۔ حرمین شریفین کے امور کے عمومی صدر جن کی نمائندگی شاہ عبدالعزیز کامپلکس برائے مینوفیکچرنگ کعبہ کسوا اور کسوا جنرل اڈمنسٹریشن فار مینٹیننس کی جانب سے کی جاتی ہے۔

کعبہ کسوا کامپلکس کے انڈرسکریٹری جنرل مجد بن عیدالحاظمی نے بتایاکہ سال تمام دیکھ بھال و مرمت کاحصہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ کعبہ کسوا کی دیکھ بھال بھی کی جاتی ہے۔

اس کی تزئین قرآنی آیات سے کی گئی ہے جس پر 120 کیلوگرام‘21 قیراط طلائی دھاگوں اور100کیلوگرام نقروی دھاگوں سے کشیدہ کاری کی گئی ہے۔

حالیہ کسوا کی نئے اسلامی سال یکم محرم 1444ہجری کے دوران تنصیب عمل میں لائی گئی ہے جو کیلنڈر کے مطابق 30جولائی ہوتا ہے۔ صدیوں سے جاری روایت کے نتیجہ میں سالانہ کسوا کو تبدیل کیاجاتا ہے۔

نئے 850 کیلوگرام کسوا کی تیاری کی لاگت تخمینی طور پر 25ملین سعودی ریال یا 6.5 ملین ڈالر سے زائد ہے جو دنیا کا سب سے زیادہ قیمتی غلاف ہے۔