وائٹ ہاوز کے باہر مودی کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر زیادتیوں، نئے زرعی قوانین اور کشمیر میں کریک ڈاؤن کیلئے نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور نعرے لگائے۔

واشنگٹن ڈی سی: درجنوں ہندوستانی نژاد امریکی  ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ امریکہ کے خلاف بطور احتجاج وائٹ ہاوز کے سامنے لفائٹ اسکوائر پارک پر جمع ہوئے۔

مظاہرین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر زیادتیوں، نئے زرعی قوانین اور کشمیر میں کریک ڈاؤن کیلئے نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور نعرے لگائے۔

احتجاجی ہاتھوں میں پلا کارڈس اٹھائے ہوئے تھے جس پر ”ہندوستان کو فاشزم سے بچاؤ“ اور ”مودی واپس جاؤ“ کے الفاظ درج تھے۔

ہندنژاد مظاہرین نے بھارتی  وزیراعظم مودی پر زور دیا کہ وہ ملک میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم بند کروائیں اور تین متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کریں جس کے خلاف کسان کئی دن سے سڑکوں پر ہیں۔

واضح رہے کہ مودی کو 2014 میں منتخب ہونے کے بعد سے ملک میں بے نظیر مذہبی صف بندی کرنے کے الزامات کا سامنا ہے کیونکہ حکومت کی قانون سازیوں کی وجہ سے خاص طور پر مسلم اقلیت متاثر ہورہی ہے جن کی آبادی 200 ملین ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.