وہ ملک توڑتے ہیں اور ہم ملک جوڑتے ہیں: راہول گاندھی

میں اپنے دلت بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ کانگریس پارٹی دلتوں پر حملوں کو روکے گی ۔ وہ ملک توڑتے ہیں اور ہم ملک جوڑتے ہیں ۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے چہارشنبہ کے روزکہا کہ ان کی پارٹی دلتوں پر حملے روک دے گی ۔ گاندھی نے والمیکی جینتی کے موقع پر یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر سے والمیکی’شوبھا یاترا‘ کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس محبت اور بھائی چارے کی بات کرے گی۔

 انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’’ میں اپنے دلت بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ کانگریس پارٹی دلتوں پر حملوں کو روکے گی ۔ وہ ملک توڑتے ہیں اور ہم ملک جوڑتے ہیں ۔ وہ نفرت پھیلاتے ہیں اور ہم محبت اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں ‘‘۔

دریں اثنا کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج لکھنؤ سے آگرہ جانا چاہتی تھیں ، جہاں پولیس حراست میں ایک دلت نوجوان کی موت ہوئی ہے ۔ اتر پردیش پولیس نے پہلےانہیں حراست میں لیا لیکن بعد میں آگرہ جانے کی اجازت دے دی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.