پارلیمنٹ میں شورا شرابے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

دن میں دو بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 3 بجے شروع ہوئی، ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر کسانوں کے معاملے پر نعرے بازی کی۔

نئی دہلی: کسانوں کے معاملہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے زوردار شورشرابہ کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

دن میں دو بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 3 بجے شروع ہوئی، ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر کسانوں کے معاملے پر نعرے بازی کی۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ ایوان میں امن برقرار رکھیں اور اپنی نشستوں پر جائیں۔مسٹر برلا نے کہا، ’’تمام ارکان کو ایوان کو مثبت ماحول میں چلانے میں تعاون کرنا چاہیے۔ میں ہر کسی کو کسی بھی موضوع پر مثبت بحث کے لیے پورا موقع دوں گا۔‘‘

اس دوران ایوان میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایوان ہموار طریقے سے چلے۔ ہم ایوان میں پکنک منانے نہیں آتے ہیں بلکہ عوام سے متعلق معاملے اٹھانے آتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے کہا کہ ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔ کل بھی ہم بہت سے مسائل پر بات کرنا چاہتے تھے۔

ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے شور شرابے کے درمیان مسٹر برلا نے وزارتوں کے کام سے متعلق اہم کاغذات اور پارلیمانی کمیٹیوں کی رپورٹوں کو ایوان کی میز پر رکھا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.