پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ پچھلے دنوں کرکٹ میچ کے بعد یہاں ایک سازش کے تحت ہڑدنگ مچائی گئی۔ اس میں ملوث لوگوں کی شناخت کی گئی ہے۔

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف جموں و کشمیر پولیس، اس کی تحقیقاتی ونگ سی آئی ڈی اور قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے کارروائی شروع کی ہے۔

رویندر رینہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ‘پچھلے دنوں کرکٹ میچ کے بعد یہاں ایک سازش کے تحت ہڑدنگ مچائی گئی۔ اس میں ملوث لوگوں کی شناخت کی گئی ہے۔ مقدمہ بھی درج کئے گئے ہیں۔ پولیس، سی آئی ڈی اور این آئی اے کارروائی کر رہی ہے۔ کوئی نہیں بچے گا۔ سب کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں گے’۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘جن لوگوں نے بھی ملک کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ ہمارا دیش ہماری ماتا ہے۔ جو بھی اس دیش کے خلاف کوئی ناپاک حرکت کرے گا اس کو کریش کیا جائے گا’۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.