پوپ کو دورہ ہند کی دعوت، کیرالا کے عیسائیوں میں مسرت

تمام عیسائی بالخصوص کیتھولکس پوپ کے دورہ ہند اور خاص طور پر دورہ کیرالا کے منتظر تھے۔

ترواننتا پورم: وزیر اعظم نریندر مودی نے پوپ فرانسس کو ہندوستان کے دورہ پر مدعو کیا ہے جس پر کیرالا کے کیتھولک عیسائی بے حد خوش ہیں۔

کارڈینل بیس لیوس نے یہ بات بتائی جو سیرو ملنکارہ کیتھولک چرچ کے میجر آرچ بشپ ہیں۔ ویٹیکن میں اپنی ملاقات کے بعد مودی نے اعلان کیا کہ انہیں پوپ کے ساتھ کئی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع حاصل ہوا ہے اور انہوں نے پوپ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ہے۔ دونوں کی یہ اوّلین شخصی ملاقات تھی۔

کارڈینل نے کہا کہ میڈیا میں اس اطلاع کو دیکھ کر ہمیں بے حد خوشی اور مسرت ہوئی ہے کہ مودی جی نے پوپ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ہے۔

تمام عیسائی بالخصوص کیتھولکس پوپ کے دورہ ہند اور خاص طور پر دورہ کیرالا کے منتظر تھے۔ اب انہیں مدعو کیا گیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ دورہ پر آئیں گے۔

واضح رہے کہ کیرالا کی 33 ملین آبادی میں 19 فیصد عیسائی ہیں۔ ریاست میں کیتھولکس کے 3 چرچ ہیں اور عیسائیوں کی 50 فیصد آبادی کیتھولک ہے۔

کارڈینل کلیمس نے مزید کہا کہ یہ دعوت نامہ صرف پہلا قدم ہے۔ اس کے بعد متعدد کاروائیوں سے گذرنا ہوگا جس کے بعد پوپ ہندوستان کا دورہ کرسکیں گے۔ ان کے دورہ کی باضابطہ توثیق ہونے کے بعد ہر معاملہ کی تفصیلی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.