ڈنمارک کی وزیراعظم نے تاج محل کی سیر کی

وزیراعظم ڈنمارک پہلی مرتبہ ہندوستان کے دورہ پر آئی ہیں۔ 43سالہ میٹ فریڈرکسن‘ ڈنمارک کی تاریخ میں سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں۔

آگرہ: ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن اور ان کے شوہر بو ٹنگبرگ نے اتوار کی صبح تاج محل کی سیر کی۔ انہوں نے اسے خوبصورت مقام قرار دیا۔

وزیراعظم ڈنمارک کی آمد ہفتہ کی رات لگ بھگ 8:30بجے آگرہ کے ایر فورس اسٹیشن ہوئی۔ اترپردیش کے وزیر توانائی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ایرفورس اسٹیشن سے انہیں ہوٹل امرولاس لے جایا گیا جہاں انہوں نے رات میں آرام کیا۔

اتوار کی صبح وہ اپنے شوہر کے ساتھ تاج محل دیکھنے گئیں۔ مہمانوں کو موافق ماحول گاڑیوں (بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں) میں لے جایا گیا۔ ان کا خیرمقدم برج کے مقامی فنکاروں نے کیا۔

ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم نے تاج محل کے اندر دیڑھ گھنٹہ گذارا۔ انہوں نے عمارت کی تاریخ میں دلچسپی لی۔ ٹور گائیڈ عمارت کی تاریخ بتا رہا تھا۔

انہوں نے وزیٹرس بُک میں لکھا کہ یہ مقام خوبصورت ہے۔ تاج محل دیکھنے کے بعد وہ 10:50بجے قلعہ آگرہ دیکھنے گئیں۔ وہ آگرہ کے قلعہ میں 11:50بجے تک رہیں۔ ان کے دورہ کے مد نظر تاج محل اور قلعہ آگرہ کو لوگوں کیلئے دو گھنٹے بند کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم ڈنمارک پہلی مرتبہ ہندوستان کے دورہ پر آئی ہیں۔ 43سالہ میٹ فریڈرکسن‘ ڈنمارک کی تاریخ میں سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں۔ وہ 2019میں اس عہدہ پر فائز ہوئیں۔ وہ ڈنمارک کی دوسری خاتون وزیراعظم ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.