حیدرآباد

طئے شدہ فلائٹس کے شیڈول کو تبدیل نہ کریں: صدرنشین حج کمیٹی

محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی و بی شفیع اللہ اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا (ممبئی) سے طئے شدہ فلائٹس کے شیڈول کو تبدیل کرنے کے لئے کئی عازمین حج درخواستیں داخل کررہے ہیں۔

حیدرآباد: محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی و بی شفیع اللہ اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا (ممبئی) سے طئے شدہ فلائٹس کے شیڈول کو تبدیل کرنے کے لئے کئی عازمین حج درخواستیں داخل کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی
رباط کا مسئلہ، چیف منسٹر سے مداخلت کرنے محمد سلیم کی خواہش
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع
حج درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
حج کیمپ 2024 فوری شروع کرنے پرزور مطالبہ: محمد سلیم

انہوں نے بتایا کہ اس خصوص میں تلنگانہ حج کمیٹی کو سینکڑوں درخواستیں وصول ہورہی ہیں۔

انہوں نے منتخب عازمین حج سے گزارش کی کہ وہ سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے تیار کردہ (جاری کردہ) فلائٹس شیڈول میں کسی بھی قسم کا ردوبدل ہرگز نہ کریں۔

چونکہ ایسا کرنے سے عازمین حج کو کئی مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سفر کے انتظامات میں بہت سارے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

انہوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جو فلائٹس الاٹ کی گئیں ہیں‘ اسی پر قائم رہیں۔ تاکہ طیاروں کے انتظامات میں بہتری اور آسانی ہوسکے۔