گوری لنکیش قتل معاملہ‘سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلہ پرروک لگادی

گوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش نے ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا جس میں نائک پر ککوکا ہٹانے کا آرڈر دیا گیا تھا اور جس سے ملزم کو کچھ راحت ملنے کی امید تھی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے صحافی گوری لنکیش کے قتل معاملہ میں کرناٹک ہائی کورٹ کے اس حکم کو جمعرات کو منسوخ کردیا جس سے ایک ملزم کو کچھ راحت ملنے کی امید پیدا ہوئی تھی۔

جج اے ایم کھنولکر، جج دنیش ماہیشوری اور جج سی ٹی روی کمار پر مشتمل بنچ نے قتل ملزمین میں شامل موہن نائک کے خلاف کرناٹک آرگنائزڈ کرائم کنٹرول (ککوکا) کے تحت کی گئی پولیس کی قانونی کارروائی کو ہائی کورٹ کے ذریعہ منسوخ کرنے کے فیصلہ کو آج پلٹ دیا۔

عدالت عظمی نے نائک کے خلاف پولیس کے ذریعہ ککوکا لگائے جانے کو مناسب ٹھہراتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ کے اس حکم کو منسوخ کردیا ہے جس میں پولیس کی اس کارروائی کو غلط ٹھہرایا گیا تھا۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے 22اپریل 2021کو بنگلورو پولیس کمشنر کی طرف سے ککوکا لگانے کے آرڈر کو منسوخ کردیا تھا۔ استغاثہ فریق کی طرف سے ذیلی عدالت میں اضافی چارج شیٹ دائر کی گئی تھی، جس میں ککوکا کے تحت قانون کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔

گوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش نے ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا جس میں نائک پر ککوکا ہٹانے کا آرڈر دیا گیا تھا اور جس سے ملزم کو کچھ راحت ملنے کی امید تھی۔

صحافی اور سماجی کارکن گوری نکیش کو پانچ ستمبر 2017کی رات بنگلورو کے راجہ راجیشوری نگر میں ان کے گھر کے نزدیک گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ 14 اگست 2018کو موہن نائک پر ککوکا کی کئی دفعات جوڑتے ہوئے عدالت میں اضافہ چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ نائک پر مجرموں کو پناہ دینے اور مدد کرنے کا الزام ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.