آندھراپردیش

اے پی میں پانچ سالہ لڑکے پر حملہ۔ تیندوے کو پکڑلیاگیا

اے پی کے تروملا میں پانچ سالہ لڑکے پر حملہ کرنے والے ایک تیندوے کو دو چلے آپریشن کے بعد کامیابی کے ساتھ پکڑنے میں حکام نے کامیابی حاصل کرلی۔

حیدرآباد: اے پی کے تروملا میں پانچ سالہ لڑکے پر حملہ کرنے والے ایک تیندوے کو دو چلے آپریشن کے بعد کامیابی کے ساتھ پکڑنے میں حکام نے کامیابی حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

کل شب ایک تیندوے نے اس لڑکے پر حملہ کردیا اور اس کو گھسیٹ کر جنگل کی سمت لے جانے لگاتاہم سیکوریٹی عہدیداروں اور مقامی تاجروں نے یہ منظر دیکھ کر کافی جدوجہد کے بعد اس جنگلی جانور کے چنگل سے لڑکے کو بچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔

جس کے ساتھ ہی یہ تیندوا جنگل کی سمت غائب ہوگیا تاہم حکام نے دو دن چلے اس آپریشن کے بعد تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

حکام نے اس کو پکڑنے کیلئے دو بڑے پنجرے رکھے تھے۔ساتھ ہی اضافی احتیاطی اقدام کے طورپر مختلف مقامات پر 150 سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی نصب کیاگیا تھا۔

اس کو پکڑنے کے جامع منصوبہ کے بعد تیندواکو پکڑنے میں حکام کو کل شب تقریبا 10.45 بجے کامیابی ملی جس کے ساتھ ہی یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

اس حملہ میں زخمی لڑکے کی شناخت کرنول ضلع کے ادونی سے تعلق رکھنے والے کوشک کے طورپر کی گئی ہے۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی زخمی لڑکے کو علاج کے لئے تروپتی کے بچوں کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ڈاکٹرس کے مطابق لڑکے کو کان اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے جس کا علاج کیاجارہا ہے۔

ڈاکٹرس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی حالت مستحکم ہے۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں تشویش کی لہردوڑگئی تاہم تیندوے کو پکڑنے کے بعد تمام نے راحت کی سانس لی۔