ہند ۔ کناڈا راست پروازیں آج سے بحال

ٹرانسپورٹ کناڈا نے ہفتہ کے دن اعلان کیا کہ 27ستمبر سے ہندوستان سے ڈائرکٹ فلائٹس کناڈا میں لینڈ کرسکیں گی۔

ٹورنٹو: کناڈا‘ پیر کے دن سے ہندوستان سے راست پروازوں کی اجازت دے رہا ہے۔ اس نے زائد از 5ماہ بعد سفری امتناع برخواست کردیا ہے۔

ٹرانسپورٹ کناڈا نے ہفتہ کے دن اعلان کیا کہ 27ستمبر سے ہندوستان سے ڈائرکٹ فلائٹس کناڈا میں لینڈ کرسکیں گی۔

مسافرین کو دہلی ایرپورٹ کی لیاب سے نگیٹیو کووڈ رپورٹ ساتھ لانا ہوگا۔

رپورٹ روانگی کے اندرون 18گھنٹے لینی ہوگی۔ اپریل میں کناڈا نے ہندوستان سے تمام راست پروازیں ممنوع کردی تھیں۔ اس وقت ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر چل رہی تھی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.