تلنگانہ

مماثل نشان سے متعلق ٹی آرایس کی درخواست ہائی کورٹ میں مسترد

ٹی آرایس کوآج اس وقت شدید جھٹکہ لگا جب تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے ٹی آرایس کے انتخابی نشان ”کار“ سے مشابہت رکھنے والی علامتوں (نشانات)کو آزاد امیدوار کونہ دینے کی اپیل کوخارج کردیا۔

حیدرآباد: ٹی آرایس کوآج اس وقت شدید جھٹکہ لگا جب تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے ٹی آرایس کے انتخابی نشان ”کار“ سے مشابہت رکھنے والی علامتوں (نشانات)کو آزاد امیدوار کونہ دینے کی اپیل کوخارج کردیا۔

ہائی کورٹ نے ریمارک کیا کہ انتخابی عمل جاری ہے اورہم ایسی صورتحال میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ ٹی آرایس کی جانب سے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کار سے مشابہت رکھنے والے نشانات‘کیمرہ‘ گردابیلن‘ڈولی (پالکی) روڈ رورل‘صابن دانی‘ ٹیلی ویژن‘سیوئنگ مشین کوآزاد امیدواروں کوالاٹ نہ کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

ٹی آرایس قائدین کا استدلال تھا کہ ان مشابہت والے نشانات سے ووٹر الجھن میں پڑجارہاہے جس سے ٹی آرایس کو نقصان ہورہاہے۔