12 ستمبر کا نیٹ-یوجی سی امتحان منسوخ نہیں ہو گا

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی کی بنچ نے امتحان کو منسوخ کرنے والی رٹ پٹیشن کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیرکے روز کہا کہ ایم بی بی ایس اوراس کے مختلف میڈیکل کورسز کے لیے 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے نیٹ یوجی سی امتحان کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی کی بنچ نے امتحان کو منسوخ کرنے والی رٹ پٹیشن کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان میں بے قاعدگی سے متعلق صرف پانچ ایف آئی آر درج کئے جانے کی وجہ سے ہم اس امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے جس میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ طلباء حاضر ہوئے تھے۔

بینج نے سماعت کے آغاز میں اس عرضی کو غیر ضرروی قرار دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا اشارہ دیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ یہ رقم اس وکیل سے وصول کی جانی چاہئے جس نے اس درخواست کے لیے غلط مشورہ دیا تھا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.