239 دنوں میں سب سے زیادہ کووِڈ کیسس

کووِڈ 19کیسس کی جملہ تعداد 3کروڑ 65 لاکھ 82 ہزار 129 ہوگئی۔ اس میں اومیکرون ویرینٹ کے 5753 کیسس شامل ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان میں 2 لاکھ 64ہزار 202 نئے کورونا وائرس انفیکشن کیسس کا اضافہ ہوا جو 239 دن میں سب سے زیادہ ہے۔

کووِڈ 19کیسس کی جملہ تعداد 3کروڑ 65 لاکھ 82 ہزار 129 ہوگئی۔ اس میں اومیکرون ویرینٹ کے 5753 کیسس شامل ہیں۔

مرکزی وزارت ِ صحت نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ جمعرات سے اومیکرون کیسس میں 4.83 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایکٹیو کیسس یعنی زیرعلاج مریض بڑھ کر 12 لاکھ 72ہزار 73 ہوگئے۔ یہ تعداد 220 دن میں سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 315 اور وباء پھوٹ پڑنے کے بعد سے سارے ملک میں تاحال 4لاکھ 85ہزار 350 کووِڈ اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ برس 19 مئی کو 2 لاکھ 76ہزار 110 کورونا کیسس رپورٹ ہوئے تھے۔

ملک گیر ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 155 کروڑ 39 لاکھ ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.