یوپی الیکشن : کانگریس کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی: سلمان خورشید

سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم انتخابات پورے یقین کے ساتھ لڑیں گے۔ پارٹی کے کارکن، مقامی افراد کو درپیش مسائل کو جاننے کے لیے ہر حلقہ میں جائیں گے۔

آگرہ: سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے آج کہا کہ کانگریس، آنے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔

سینئر کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ انتخابات پرینکا گاندھی کی قیادت میں لڑے جائیں گے، لیکن فی الحال چیف منسٹر کے امیدوار کے لیے چہرہ واضح نہیں ہے۔

انہوں نے کہا پارٹی، کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد  نہیں کرے گی۔ ہم انتخابات پورے یقین کے ساتھ لڑیں گے۔ پارٹی کے کارکن، مقامی افراد کو درپیش مسائل کو جاننے کے لیے ہر حلقہ میں جائیں گے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس، اترپردیش میں 403 اسمبلی نشستوں پر امیدوار اتارے گی۔ خورشید نے پرزور لفظوں میں کہا کہ انتخابی منشور میں عام آدمی کی آواز کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن مختلف اسمبلی حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ربط پیدا کرنے اور مقامی افراد کو درپیش مسائل کو جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ خورشید، انتخابی منشور کو تیار کرنے کے قابل بننے کے لیے لوگوں سے ملاقات کے سلسلہ میں آگرہ میں تھے۔

ان کے ہمراہ کانگریس کے قومی ترجمان سپریا شرینیت اور دوسرے موجود تھے۔ اپنے دورہ کے دوران سینئر کانگریس لیڈر تورا گاؤں بھی گئے جہاں انہوں نے مقامی افراد سے  ان کے مسائل جاننے کے لیے ان سے تبادلہ خیال کیا۔

 اتوار کو دوپہر میں آگرہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید نے کہا ”ہم نے ایودھیا، جھانسی، گورکھپور وغیرہ جیسے دیگر اضلاع کا دورہ کیا ہے اور تورا گاؤں کے افراد کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

لوگوں نے  بیواؤں اور معمر افراد کے لیے پنشن جیسیکئی مسائل کے بارے میں شکایت کی ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ منشور ماہرین کی سفارشات بر تیار نہیں ہوگا، بلکہ اس میں مقامی افراد کے عام مسائل کو شامل کیا جائے گا۔ یہ چیز انہیں خوش کرے گی اور وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ منشور ان کا اپنا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.