یوگی کے’ابا جان‘ ریمارک پر عمر عبداللہ کا ردعمل

عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر لکھا ”میں نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کی طرف تمام تر زہریلے رخ کے ساتھ جارحانہ فرقہ پرستی اور نفرت کے سوا الیکشن لڑنے کا دوسرا کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ بی جے پی جارحانہ فرقہ پرستی اور نفرت کے علاوہ کسی دوسرے ایجنڈے پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اور اس کے تمام تر زہر کا رخ مسلمانوں کی طرف ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ ریمارکس چیف منسٹر اترپردیش یوگی ناتھ کے اس بیان پر کیے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے چاپلوسی کی سیاست کا خاتمہ کردیا۔ ایک وقت وہ بھی تھا جب ابا جان کہہ کر لوگ غریبوں کا راشن ہضم کرلیتے تھے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خوشامدی کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

عمر عبداللہ نے اس بیان کے حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا ”میں نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کی طرف تمام تر زہریلے رخ کے ساتھ جارحانہ  فرقہ پرستی اور نفرت کے سوا  الیکشن لڑنے کا دوسرا کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی۔ یہاں ایک چیف منسٹر ہیں جو جو یہ دعویٰ کرتے ہوئے دوبارہ منتخب ہونا چاہتے ہیں کہ ہندوؤں کے لیے موجود سارا راشن مسلمان چٹ کرجاتے ہیں“۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.