شمالی بھارت

سابق چیف منسٹر جیتن رام مانجھی کے بیٹے نے نتیش کابینہ سے استعفیٰ دے دیا

سنتوش سمن نے کہا کہ ان کی پارٹی کا جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جسے ہم لوگوں نے نامنظور کر دیا ہے او ر نتیش کابینہ سے استعفی دینے کے متبادل کو منتخب کیا ہے۔

پٹنہ: ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے بیٹے ڈاکٹر سنتوش سمن نے آج نتیش کابینہ سے استعفی دے دیا۔ ڈاکٹر سمن نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اپنی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ کا وجود بچائے رکھنے کے لئے انہوں نے کابینہ کے عہدے سے اس ستعفی دے دیا ہے او ر اپنا استعفی نامہ وزیر اعلی نتیش کمار کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جسے ہم لوگوں نے نامنظور کر دیا ہے او ر نتیش کابینہ سے استعفی دینے کے متبادل کو منتخب کیا ہے۔

ہم لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی ابھی بھی عظیم اتحاد کا حصہ ہے لیکن آگے کا فیصلہ لالو نتیش کریں گے۔ غور طلب ہے کہ ڈاکٹر سمن نتیش کابینہ میں میں درج فہرست ذات قبائل کی بہبود کے وزیر تھے۔