32ماہ بعد دُلہن پاکستان سے ہندوستان پہنچی

قابل ذکر ہے کہ جیسلمیر کے بائیا گاؤں کے رہنے والے وکرم سنگھ اور اس کے بھائی نیپال سنگھ نے پاکستان کے سندھ علاقہ میں جنوری 2019 میں شادی کی تھی۔ اس دوران جموں و کشمیر میں پلوامہ حملہ ہوا اوردونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو گئے۔

جیسلمیر: شادی کے 32 ماہ بعد ایک دلہن پاکستان سے ہندوستان پہنچی اور اس نے جمعہ کی شام اٹاری سرحد پر ہندوستان کی چوکھٹ چومی۔

اس کے ہندوستان پہنچنے پراتنے لمبے عرصہ سے دلہن کا انتظار کر رہے جیسلمیر کے بائیا گاؤں کے رہنے والے وکرم سنگھ اور ان کے خاندان کے افراد میں خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

 دلہن نرملا کنور کا اس کے رشتہ داروں نے روایتی راجستھانی انداز میں استقبال کیا۔ منہ میٹھا کر کے  استقبال کیا گیا۔ 

پاکستان میں پھنسی اس دلہن کو لانے کے لیے وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری نے انتھک کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ ہندوستان سفارت خانے سے رابطہ کرکے جیسلمیر کی اس دلہن کو اس کے سسرال میں لانے کے لیے گزشتہ کئی ماہ  سے ہرممکن کوشش کی۔

نرملا کنور کی ہندوستان آمد پراس کے استقبال کے لئے رکن پارلیمنٹ سیوا کیندر، باڑمیر میں دوپہر میں ان کے استقبال کے لیے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اس کا استقبال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جیسلمیر کے بائیا گاؤں کے رہنے والے وکرم سنگھ اور اس کے بھائی نیپال سنگھ نے پاکستان کے سندھ علاقہ میں جنوری 2019 میں شادی کی تھی۔ اس دوران جموں و کشمیر میں پلوامہ حملہ ہوا اوردونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو گئے۔

ٹرین‘ بس اور ہوائی سفر بند ہوگیا۔ اس وجہ سے 4-5 ماہ تک وکرم سنگھ سسرال میں ہی رہا، آخر کار بیوی کو ویزا نہیں ملا تو وہ اکیلا ہی ہندوستان واپس آیا۔

امید تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ٹھیک ہونے کے بعد اس کی اہلیہ ہندوستان آئے گی  لیکن وکرم سنگھ کی اہلیہ نرملا کنور کا پاسپورٹ بلیک لسٹیڈ ہونے کی وجہ سے وہ ہندوستان نہیں آ سکی۔

گزشتہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وکرم سنگھ کے بھائی نیپال سنگھ اور باڑ میر کے رہنے والے مہندرسنگھ کی بیویاں پاکستان سے ہندوستان آ گئی تھیں، لیکن نرملا کنور پاسپورٹ کی وجہ سے پاکستان میں پھنس گئی۔ پاکستان میں ہی پیدا ہوئے وکرام سنگھ کے بیٹے راج ویرسنگھ کوویزا ملنے پرگزشتہ مارچ میں اسے ہندوستان لے آئے تھے۔ حال ہی میں نرملا کنورکا پاسپورٹ پاکستان کی طرف سے بحال کر دینے کے بعد وہ ہندوستان آ گئی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.