آندھراپردیش میں مسلم خاندان کو پولیس کی ہراسانی

اکبر باشا نے روتے ہوئے رورل سرکل انسپکٹرمیدکور کی طرف سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس نے کہا کہ ڈوور منڈل میں 1.5 ایکڑ زمین پر وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر نے قبضہ کیا ہے اور پولیس انسپکٹر اس کیس میں انھیں ہراساں کررہے ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع کے میدکور سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم خاندان نے شکایت کی ہے کہ پولیس انہیں ہراساں کررہی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ اگر ان کے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو وہ ارکان خاندان کے ساتھ اجتماعی خودکشی کر لیں گے۔

اکبر باشا نامی شخص نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو تیار کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کیا۔

اکبر باشا نے روتے ہوئے رورل سرکل انسپکٹرمیدکور کی طرف سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 اس نے کہا کہ ڈوور منڈل میں 1.5 ایکڑ زمین پر وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر نے قبضہ کیا ہے اور پولیس انسپکٹر اس کیس میں انھیں ہراساں کررہے ہیں۔

اکبرباشاہ نے سوشل میڈیا پر التجا کی کہ چیف منسٹر جگن ان کے ساتھ انصاف کریں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.