آندھرا کے کئی مقامات پر شدید بارش، چتور اور نیلور اضلاع متاثر

شدید بارش کے نتیجہ میں دریا، ندی اور نالے ا بل پڑے، کئی مقامات پر ٹریفک نظام میں خلل پڑا جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کرنا پڑا۔

امراوتی: تاملناڈو کے ساحلی علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کے پیش نظر جمعہ کے روز آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش نیلور اور چتور اضلاع میں ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش سے یہ دواضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

شدید بارش کے نتیجہ میں دریا، ندی اور نالے ا بل پڑے، کئی مقامات پر ٹریفک نظام میں خلل پڑا جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کرنا پڑا۔ ضلع چتور میں سورنا کماری ندی اور اس کی معاون ندیوں کے علاوہ تالاب، لبریز ہوگئے۔

سری کلا ہستی میں سورنا کماری ندی کے کازوئے کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران 3 افراد بہہ گئے مگر وہاں موجود دیگر افراد نے انہیں بچالیا۔

ضلع چتور میں 26 ریلیف کیمپس قائم کئے جاچکے ہیں۔ بچاؤ اور راحت کاری کیلئے ایس ڈی آر ایف کی 2  اور این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو تیار حالت میں رکھا گیا ہے۔ ضلع نیلور کے سلور پیٹ ڈیویژن میں شدید بارش سے ندیوں اور کنالوں میں طغیانی آگئی۔

سلور پیٹ میں واقع ٹکسٹائل فیاکٹری پانی میں محصور ہوگئی۔ پولیس اور این ڈی آر ایف کے جوانوں نے کئی ورکرس کو بچالیا جو سیلاب میں گھر گئے تھے۔ ریاست کے دیگر اضلاع جن میں کرشنا، گنٹور، مشرقی گوداوری اور سریکا کولم شامل ہیں، میں اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.