آن لائن گانجہ کی فروخت، اے پی میں 5 ملزمین گرفتار

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک شخص سرینواس راؤ، مدھیہ پردیش میں دو افراد کے ربط میں رہتا تھا اور وہ، ان دونوں افراد کو شوگر کنٹرول کی آیورویدک دوا کے نام پر وشاکھا پٹنم سے مدھیہ پردیش کو گانجہ سپلائی کرتا تھا۔

وشاکھا پٹنم: آن لائن گانجہ فروخت کرنے والی ٹولی کو مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے بے نقاب کرنے اور2افراد کی گرفتاری کے بعد جنہوں نے آمیزان میں وینڈرس کے طور پر اپنے نام درج کرائے تھے، آندھرا پردیش پولیس نے اس سلسلہ میں تاحال5افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز یہ بات کہی۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک شخص سرینواس راؤ، مدھیہ پردیش میں دو افراد کے ربط میں رہتا تھا اور وہ، ان دونوں افراد کو شوگر کنٹرول کی آیورویدک دوا کے نام پر وشاکھا پٹنم سے مدھیہ پردیش کو گانجہ سپلائی کرتا تھا۔

اسپیشل انفورسمنٹ بیورو کے جائنٹ ڈائرکٹر ایس ستیش کمار نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ ٹولی، گذشتہ7-8 ماہ سے کافی متحرک تھی۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ ٹولی نے اس طریقہ سے 600 سے 700کیلو گانجہ سپلائی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحقیقات کے دائرہ کو بڑھا دیا ہے تاکہ اس بات کا بھی پتہ لگایا جائے کہ ٹولی کے ارکان نے گانجہ کی سپلائی کیلئے ای کامرس کے دیگر پلیٹ فارمس کا استعمال تو نہیں کیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا مکل جیسوال اور سورج پائیو یا کو مدھیہ پردیش میں گرفتار کیا گیا ہے، ان دونوں سے تفتیش کے بعد مزید ناموں کا انکشاف ہوا ہے۔

بھند پولیس نے گذشتہ ہفتہ ان دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 20کیلو گانجہ ضبط کیا تھا۔ ان دوملزمین نے ذیابیطس پر قابو پانے میں استعمال کئے جانے والے اسٹویا خشک پتے سپلائی کرنے کیلئے امیزان میں بطور وینڈرس اپنے نام درج کرائے تھے اور یہ دونوں دیگر کمپنیوں کے جی ایس ٹی نمبرات استعمال کرتے تھے۔

ان دونوں نے وشاکھا پٹنم میں سرینواس راؤ کو نمائندہ مقرر کیا تھا۔ ستیش کمار نے مزید بتایا کہ گرفتار دو ملزمین مدھیہ پردیش سے سرینواس راؤ کو انوائس روانہ کرتے تھے۔

راو، ان انوائس کو پیاکٹ پر چسپاں کردیتا تھا اور ان پیاکٹس کو امیزان کے پک اپ ملازمین کے حوالہ کردیتا تھا۔ وشاکھا پٹنم میں 21 نومبر کو گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران سرینواس راؤ کو گرفتار کرلیا گیا اور پولیس نے اس کے قبضہ سے تھوڑی مقدار میں گانجہ کو ضبط کرلیا۔ اس کے اعتراف پر پولیس نے ایک مکان کی تلاشی لی جہاں سے48 کیلو خشک گانجہ، امیزان سے مربوط پیاکنگ میڑیلس، ناپ تول کی مشین اور دیگر چیزوں کو برآمد کرلیا۔

پولیس نے سرینواس راؤ کے فرزند موہن راجو عرف راکھی، جے کمارا سوامی، بی کرشنم راجو، اور وینکٹیشورا راو کو گرفتار کرلیا۔ ملزمین میں سرینواس راؤ کی غیر مجاز سرگرمیوں میں مدد کرنے پر ایک ویان کے ڈڑائیور اور پک اپ اسوسی ایٹس بھی شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.