امراوتی کے کسانوں کی پدیاترا کے دوران کشیدگی

۔ کسان اور خواتین کا مطالبہ ہے کہ امراوتی کو ریاست کے واحد صدر مقام کے طور پر فروغ دیا جائے اس مطالبہ پر امراوتی کے کسانوں اور خواتین کی پدیاترا چہارشنبہ کے روز31ویں دن میں داخل ہوگئی۔

امراوتی: پولیس کی تحدیدات کے خلاف جاری مہار پدیاترا میں شامل امراوتی کے کسانوں اور خواتین نے ضلع نیلور میں سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس، ان کی جاری مہا پدیاترا میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ مروپورا کے قریب سڑک پر احتجاجیوں نے دھرنا دیا کسی وجہ سے نہ صرف کشیدگی پیدا ہوگئی بلکہ ٹریفک میں بھی زبردست خلل پڑا ہے۔ ان احتجاجیوں نے پولیس کی تحدیدات کے خلاف نعرے لگائے۔

 اس احتجاج سے تقریباً2کیلو میٹر تک ٹریفک جام ہوگئی جس سے موٹر سوار افراد کو سخت مصائب کا سامنا کرناپڑا۔ کسان اور خواتین کا مطالبہ ہے کہ امراوتی کو ریاست کے واحد صدر مقام کے طور پر فروغ دیا جائے اس مطالبہ پر امراوتی کے کسانوں اور خواتین کی پدیاترا چہارشنبہ کے روز31ویں دن میں داخل ہوگئی۔ تلگودیشم پارٹی کے قائد و سابق وزیر چندرا موہن ریڈی نے آج اس پدیاترا کا خیرمقدم کیا۔

 دن بھر کی پدیاترا کے بعد منگل کی شب کسان، مروپورا میں شیڈول کے مطابق ایک آشرام میں قیام کرنا چاہتے تھے مگر پولیس  نے انہیں بتایاکہ مقامی افراد، آشمر میں کسانوں کے قیام کی مخالفت کررہے ہیں۔ اس لئے پولیس نے ان کسانوں اور خواتین سے کہا کہ وہ نیلور واپس چلے جائیں اور مروپورا سے دوبارہ اپنی پدیاترا کا از سرنو آغاز کریں۔ پولیس کی اس ہدایت پر کسان برہم ہوگئے اور نیلور ضلع میں سڑک پر دھرنا دیا جس کے سبب کشیدگی پھیل گئی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.