اننت پور میں ہٹ اینڈ رن کیس،5خواتین ہلاک

زرعی کھیتوں میں کام کرنے کیلئے یہ مزدور آٹو کے ذریعہ کتہ پلی موضع جارہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے اس آٹو کو رونددیا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں جمعہ کے روز پیش آئے علیحدہ 2 سڑک حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، ان میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ہٹ اینڈ رن کیس میں 5 خواتین ہلاک، دیگر8 زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ حیدرآباد۔ بنگلورو قومی شاہراہ پر پامیڈی کے قریب آج 5:30 بجے صبح پیش آیا۔

زرعی کھیتوں میں کام کرنے کیلئے یہ مزدور آٹو کے ذریعہ کتہ پلی موضع جارہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے اس آٹو کو رونددیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور، آٹو کو غلط روٹ پر لے جارہا تھا یہی بظاہر حادثہ کا سبب ہوسکتا ہے۔ مقام حادثہ سے ڈرائیور ٹرک کے ساتھ فرار ہوگیا۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹرک کی نشاندہی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اس خطرناک تصادم کے نتیجہ میں آٹو کے پرخچے اڑگئے اور نعشوں کے اعضاء دور دور تک بکھرے پڑے دیکھے گئے۔

زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہلوکین کی شناخت48 سالہ شنکر اماں،40سالہ ناگاوینی، 41 سالہ ساوتری،45سالہ سبماں اور 35 سالہ چوداماں کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ تمام مہلوکین، گرلاڈنئے منڈل کے موضع کو پلاکنڈا کے متوطن بتائے گئے ہیں۔

دوسرا حادثہ، پہلے حادثہ سے 10 کیلو میٹر دور پیش آیا جس میں 2راہ گیر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پدا وڈو گور منڈل کے موضع مدی تھور کے قریب ایک کارنے 2راہ گیروں کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ان دونوں کی موت ہوگئی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.