اپوزیشن پر ریاست کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کا الزام: جگن

روایتی صناعوں کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ”جگن اناتھوڈو“ اسکیم متعارف کرانے کے بعد جگن موہن ریڈی نے تلگودیشم پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کو، میری حکومت کی بڑھتی عوامی مقبولیت،ہضم نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے اپوزیشن ریاست کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

روایتی صناعوں کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ”جگن اناتھوڈو“ اسکیم متعارف کرانے کے بعد جگن موہن ریڈی نے تلگودیشم پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا۔

ریاست میں ٹی ڈی پی کے دفاتر پر حملوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین، ناشائستہ ریمارکس کررہے ہیں۔ ان کی بدکلامی کا ریاست بھر میں ردعمل سامنے آیا ہے۔

حکومت کو فلاحی ایجنڈہ کو روبعمل نہ لانے دینے کے مقصد کے تحت اپوزیشن مبینہ طور پر تشدد کو بھی ہوا دے رہا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.