اے پی، ڈرگس کے ہب میں تبدیل، پون کلیان کا الزام

جنا سینا پارٹی کے قائدنے ٹوئٹر پردعویٰ کیاکہ آندھراپردیش، ڈرگس کاہب بن گیاہے اورہرسطح پرکئی ڈرگ لارڈز پھیل گئے ہیں۔ موجودہ حکومت کی دانستہ طورپرعدم کاروائی کا پورے ملک پراثرپڑرہاہے۔

حیدرآباد: اداکار، سیاست داں پون کلیان نے الزام عائد کیاکہ آندھرا پردیش، ملک کے منشیات کے ہب میں تبدیل ہوگیاہے جہاں (ریاست)سے ملک کی مختلف مقامات کوگانجہ سپلائی کیاجارہاہے۔

جنا سینا پارٹی کے قائدنے ٹوئٹر پردعویٰ کیاکہ آندھراپردیش، ڈرگس کاہب بن گیاہے اورہرسطح پرکئی ڈرگ لارڈز پھیل گئے ہیں۔ موجودہ حکومت کی دانستہ طورپرعدم کاروائی کا پورے ملک پراثرپڑرہاہے۔

ٹوئٹر پر پون کلیان نے تحریر کرتے ہوئے کہاکہ 2018میں میری پوراٹایاترا کے دوران جومیں نے اے پی۔ اڈیشہ سرحدکے قبائلی علاقوں میں عوام کے سماجی، معاشی مسائل کو سمجھنے کیلئے نکالی تھی، مجھے، صحت، بیروزگاری،غیرقانونی مائننگ، گانجہ کاکاروبار اوراس کے مافیاکے بارے میں کئی شکایتیں وصول ہوئی تھیں۔

انہوں نے مبینہ طورپر ایک ویڈیوکلپ بھی پوسٹ کیا جس میں مختلف ریاستوں اورشہروں کے پولیس عہدیدار، میرے دعویٰ کی تائید وحمایت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔”آندھراپردیش ملک کا ڈرگس کاہب، یہاں سے پونے، بہار،ممبئی‘ مہاراشٹرا کو گانجہ کی سپلائی۔

مہاراشٹرا پولیس نے گانجہ شپ منٹ ضبط کیاہے پولیس نے مبینہ طورپرایک ٹی وی نیوزچیانل رپورٹ کے ایک کلپ پرتحریر کیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ 312 کیلو ممنوعہ شئے کو ضبط کیاگیاہے۔ حیدرآبادسٹی پولیس کمشنرانجنی کمارنے بھی آندھراپردیش سے ملک بھرمیں گانجہ کس طرح سپلائی کیاجارہاہے،اس بارے میں تفصیلی طورپر بتایاہے۔ جناسینا قائد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.