اے پی میں پٹرول بینکس پر ٹی ڈی پی کارکنوں کاہارن بجاؤ احتجاج

تلگودیشم پارٹی کے قائدین اور کارکن پٹرول بینکس پرپہنچے اور 12 تا1 بجے دن احتجاج منظم کیا۔ تلگودیشم پارٹی کے قائدین نے چیف منسٹر آندھراپردیش سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کوگمراہ کئے بغیر ایندھن پر ویاٹ میں کمی کریں۔

وجئے واڑہ: تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے قائدین اور کیڈرس نے آندھراپردیش کے پٹرول بینکس پرایک گھٹنہ تک ”ہارن بجاؤ“ احتجاج کیا۔ صدر پارٹی اورسابق چیف منسٹراین چندرا بابو نائیڈو کی اپیل پر قائدین اورکارکنوں نے یہ احتجاج منظم کیا۔

تلگودیشم پارٹی کے سرگرم کارکن جن کے ہاتھوں میں بیانرس اورپلے کارڈس تھے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی پر تنقیدکرتے ہوئے نعرے بلندکئے۔ کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وائی ایس آر سی پی حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کررہی ہے۔ کارکنوں اورقائدین نے پٹرول بینکس پر ایک گھنٹہ تک ہارن بجاتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پر برہمی کااظہار کیا۔

تلگودیشم پارٹی کے قائدین اور کارکن پٹرول بینکس پرپہنچے اور 12 تا1 بجے دن احتجاج منظم کیا۔تلگودیشم پارٹی کے قائدین نے چیف منسٹر آندھراپردیش سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کوگمراہ کئے بغیر ایندھن پر ویاٹ میں کمی کریں۔

ٹی ڈی پی قائدین نے دھرنا چوک بھوانی پورم‘نیزسرکل اور وجئے واڑہ شہر کے دوسرے مقامات پر احتجاج کیا۔ سابق وزیر کے رویندر‘ریاستی جنرل سکریٹری پی انورادھا‘سابق مئیر جی انورادھا اور دوسروں نے احتجاج میں حصہ لیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.