انٹرٹینمنٹ

جے این یو میں فلم ’72 حوریں‘ کی خصوصی اسکریننگ

72 کنواریوں کے مہلک فریب میں پھنس کر وہ تباہی کے راستے پر چل پڑتے ہیں اور آخرکار ایک ہولناک انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔

نئی دہلی: ٹیزر لانچ کے بعد سے تنازعات کے درمیان رہی فلم 72 حوریں کی خصوصی اسکریننگ یہاں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں 4 جولائی کوکی جائے گی۔ فلم کے بنانے والوں نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
عمرخالد کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ
ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازعہ پیدا ہوگیا

فلم کے پروڈیوسر نے جے این یو میں ’’72 حوریں‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کے بارے میں کہا، ’’یہ کشمیری مسلمانوں اور دیگر طلبہ کے لیے ایک فلم کے تئیں اپنے خیالات اور ردعمل ظاہر کرنے کا ایک لمحہ پیش کرتی ہے جو دہشت گرد کیمپوں کی خوفناک حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے۔

اس سے پہلے، فلم کے ہدایت کار سنجے پورن سنگھ چوہان نے تبصرہ کیا تھا، "مجرموں کی طرف سے دماغ میں سست رفتاری سے زہر ڈالنے سے عام لوگ خودکش حملہ آور بن جاتے ہیں۔

 یاد رکھیں کہ ہمارے جیسے خاندانوں کے ساتھ حملہ آور خودبھی دہشت گردوں کے رہنما کے غلط عقائد اور برین واشنگ کا شکار ہو چکے ہیں۔‘‘ 72 کنواریوں کے مہلک فریب میں پھنس کر وہ تباہی کے راستے پر چل پڑتے ہیں اور آخرکار ایک ہولناک انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔

پروڈیوسر گلاب سنگھ تنور نے شیئر کیا، "کسی ایسے پروجیکٹ کی حمایت کرنا کمزوردل کا کام نہیں ہے جو جذباتی طور سے اتنا بھاری ہو۔ 72 حوریں یہ دکھانے کاصحیح طریقہ تھا کہ کس طرح مذہب کے نام پر، فرضی کہانیاں بے گناہ اور عام لوگوں کو بے رحم دہشت گرد بنانے کے لیے بیچی گئیں۔

 اب وقت آ گیا ہے کہ بتاجائے کہ حقیقت کیا ہے۔ فلم میں پون ملہوترا اور عامر بشیر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ 7 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔