اے پی کے کدری ٹاؤن میں دو عمارتیں منہدم۔ دو کمسن بچے جاں بحق

آندھراپردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ایک زیر تعمیرعمارت منہدم ہو کر اس کا ملبہ اس سے متصل دو مکانات پر گر پڑاجس کے نتیجہ میں دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے اور ملبے کے نیچے مزید 12 افراد پھنس گئے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے کدری ٹاؤن میں آج زیر تعمیر ایک عمارت منہدم ہونے کا نتیجہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ ملبہ میں 6، افراد کے پھنسے رہنے کی اطلاعات ہیں جنہیں بچانے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ زیر تعمیر عمارت، بازو کے دو گھروں پر گر پڑی جس کے سبب ان دو گھروں کے15 افراد ملبہ میں پھنس گئے۔ بچاؤ کارکنوں نے ایک خاتون اور 2 بچوں کی نعشوں کو ملبہ سے باہر نکالا ہے۔ مزید6 افراد کوبچالیا گیا مابقی6 افراد ملبہ میں ہنوز، پھنسے ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد زندہ ہیں بلدیہ، پولیس، فائر سرویس اور دیگر محکموں کے بچاؤ کارکن، ملبہ ہٹانے ا ور ان میں دبے افراد کو باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔ عہدیداروں کا ماننا ہے کہ جمعہ سے شدید بارش سے یہ علاقہ متاثر رہا۔ جس کے سبب عمارت کے ڈھانچہ کو نقصان پہنچنے سے یہ المیہ پیش آیا۔ اے ایس پی رام کرشنا پرساد اور آر ڈی او وینکٹ ریڈی بچاؤ اور راحت کاری کی نگرانی کررہے ہیں۔

یواین آئی کے مطابق آندھراپردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ایک زیر تعمیرعمارت منہدم ہو کر اس کا ملبہ اس سے متصل دو مکانات پر گر پڑاجس کے نتیجہ میں دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے اور ملبے کے نیچے مزید 12 افراد پھنس گئے۔یہ سانحہ اننت پور ضلع کے کدری میں پیش آیا۔ اولڈ چیئرمین اسٹریٹ علاقے میں زیر تعمیر عمارت اس سے متصل دو عمارتوں پر گر گئی۔ اس واقعہ میں ایک گھر کے 8اور دوسرے گھر میں 7افراد ملبے تلے دب گئے۔ 15 میں سے دو بچے جاں بحق ہوئے۔ 10 افراد بال بال بچ گئے۔

ملبے تلے دبے دو افراد کو نکالنے کے لئے امدادی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے ساتھ ہی گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ ایڈیشنل ایس پی رام کرشنا پرساد اور آردیو وینکٹاریڈی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ ملبے کو ہٹانے کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔ ریونیو پولیس افسران کی موجودگی میں ملبہ صاف کیا جا رہا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.