تلنگانہ

مرکز قومی شاہراہوں اور ریلوے کی ترقی کیلئے کافی لگن سے کام کر رہا ہے:کشن ریڈی

تلنگانہ بی جے پی کے صدرکشن ریڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدرکشن ریڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

انہوں نے کہا کہ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ریاست میں 2500 سے 5000 قومی شاہراہیں پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز قومی شاہراہوں اور ریلوے کی ترقی کے لئے کافی لگن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ساوتھ سنٹرل ریلوے کے ترقیاتی کام 720 کروڑ روپے سے شروع کیے گئے ہیں۔

1900 کروڑ روپئے سے حیدرآباد، ورنگل سڑک کی منظوری دی گئی ہے۔کشن ریڈی نے کہا کہ ورنگل میں ریلوے ویگن مینوفیکچرنگ سنٹر قائم کیا جارہا ہے جس میں ورنگل سے 2 ہزار ریل ویگن تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ 200 ویگنیں تیار کرنے کا ہدف ہے۔

کشن ریڈی نے انکشاف کیا کہ اس کے ذریعہ 3 ہزار افرادکو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرکز ریاست کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔