تعلیمی اداروں کو ڈرگس سے پاک بنایاجائے،جگن کی ہدایت

چیف منسٹرنے کہاکہ اگرکالجوں میں کوئی نشہ آور اشیاء استعمال کرتے ہوئے پکڑا جائے گا تواُن تعلیمی اداروں کوبند کرانے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے چیف منسٹروائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ریاست کے تمام کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ کونشیلی اشیاء سے دور رکھنے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ پولیس اوردیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ ریاست میں نظم وضبط کی صورتحال کا جزئزہ لیتے ہوئے چیف منسٹرنے کہاکہ اگرکالجوں میں کوئی نشہ آور اشیاء استعمال کرتے ہوئے پکڑا جائے گا تواُن تعلیمی اداروں کوبند کرانے کی ضرورت ہے۔

تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کو حکام کی نگرانی میں لایاجاناچاہئے۔اگر کسی ادارہ کوڈرگس سپلائی کی جاتی ہے توایسے اداروں کوبندکرناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کالجس اوریونیورسٹیوں کوڈرگس کے مقامات میں تبدیل نہیں کرناچاہئے۔

کمشنرس اور ضلع ایس پیز کوخصوصی ہدایت دیتے ہوئے چیف منسٹر نے انہیں ہدایت دی کہ وہ ہر 4ہفتوں میں اس سلسلہ میں رپورٹ روانہ کرتے رہیں۔جگن نے کہاکہ تعلیمی اداروں کوڈرگس سے پاک بنانے کے لئے عہدیداروں کو ایک مشن کی طرح کام کرناچاہئے۔

انہوں نے عہدیداروں کوآئندہ سال 6ہزارسے7 ہزار پولیس کانسٹبلوں کے تقرر کی ہدایت دی۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر جگن کوبتایا کہ ریاست کے مختلف منادرمیں 51ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 74لاکھ یوزرس دیشاایپ کوڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں جس کا مقصد خواتین کی سیفٹی وسیکوریٹی کویقینی بناناہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.