تین دارالحکومتوں کے بل سے دستبردار ہونے اے پی حکومت کا اعلان

ریاستی حکومت کے نئے فیصلہ کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ریاست کا صرف ایک ہی دارالحکومت امراوتی ہوگا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاستی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ ریاست کا صرف ایک ہی دارالحکومت امراوتی ہوگا۔

اس اعلان کے بعد ریاستی کابینہ نے بعض تکنیکی مسائل کی بنیاد پر ریاست کے تین دارالحکومتوں کے بل سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس نے قبل ازیں ریاست کے لئے تین دارالحکومتوں کی تجویز پیش کی تھی۔

اس نے امراوتی کو انتظامی دارالحکومت،وشاکھاپٹنم کو عاملہ دارالحکومت اور کرنول کو عدلیہ کا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ریاستی حکومت کے نئے فیصلہ کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ریاست کا صرف ایک ہی دارالحکومت امراوتی ہوگا۔

اس فیصلہ کو کسانوں کی جیت سمجھاجارہا ہے جو گذشتہ دو سالوں سے اس مسئلہ پر احتجاج کررہے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.