ضلع کرشنا کی ندی میں 5طلباء غرقاب

پولیس کے مطابق ماہی گیروں نے گہرے پانی میں نہ جانے کا انتباہ دیا تھا لیکن طلباء نے اس کونظرانداز کردیااورغرقاب ہوگئے۔ماہی گروں نے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

وجئے واڑہ: اسکول کے پانچ طلباء ندی میں غرقاب ہوگئے۔یہ المیہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آیا۔بچاؤکارکنوں نے آج 5 طلباء کی نعشیں برآمدکرلی جن کی عمر11اور14 سال کے درمیان بتائی گئی ہے وہ پیر کی دوپہر سے لاپتہ تھے۔یتوروکے قریب مونروندی میں تیرناسیکھنے کی کوشش کررہے تھے کہ غرقاب ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت موگلوری سنی(12) کارالدیالاسیو(12)‘جٹی  وجئے بابو (12)‘مائیلاراجش (11) اور گریجالاچرن (14) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔یہ تمام طلباء یتورضلع پریشدہائی اسکول میں زیرتعلیم تھے۔ طلباء جوکہ سنکرانتی کی تعطیلات کی وجہ سے گھر پرتھے پیر کی دوپہرکوندی گئے تھے۔ والدین کے زرعی کاموں پرجانے کے بعد طلباء ندی  کا رخ کیاتھا۔

پولیس کے مطابق ماہی گروں نے گہرے پانی میں نہ جانے کا انتباہ دیا تھا لیکن طلباء نے اس کونظرانداز کردیااورغرقاب ہوگئے۔ماہی گروں نے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس کے بعد پولیس کومطلع کیاگیا۔پولیس نے نیشنل ڈیزاسٹر اسیپلنس فورس (این ڈی آرایف) کی مدد طلب کی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.