فارماسٹی ویزاگ میں زہریلی گیس کا اخراج، 2 ورکرس ہلاک

اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والی پولیس نے بتایا کہ گیس کے اخراج کو روکدیا گیا ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کنگ جارج ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

وشاکھاپٹنم: پارس واڑہ وشاکھاپٹنم میں جواہر لال نہرو فارماسٹی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 2 نوجوان ورکرس کی موت واقع ہوگئی۔

یہ سانحہ‘ پیر کے روز صبح میں سیوریج پمپ ہاؤز میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔

مہلوکین کی شناخت 22 سالہ منی کنٹھا اور 21 سالہ درگا پرساد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ دونوں نائٹ شفٹ کے کنٹراکٹ ورکرس تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک والوؤ کو گھماتے وقت زہریلی گیس خارج ہوئی جس کے نتیجہ میں یہ دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے۔

اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والی پولیس نے بتایا کہ گیس کے اخراج کو روکدیا گیا ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کنگ جارج ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.