پرشانت کمار مشرا نے اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا

وجئے واڑہ کے تُملاپلی کلاکشیتر میں منعقدہ تقریب میں گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے ان کو حلف دلایا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر جسٹس پرشانت کمار مشرانے حلف لیا۔

وجئے واڑہ کے تُملاپلی کلاکشیتر میں منعقدہ تقریب میں گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے ان کو حلف دلایا۔

اس پروگرام میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی،بیشتر ججس اور دیگر نے شرکت کی۔بعد ازاں جسٹس مشراکو گورنر نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

جسٹس مشرا کی پیدائش 29اگست 1964کو چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں ہوئی تھی۔انہوں نے بلاس پور کی گروگھاسی داس یونیورسٹی سے بی ایس سی، ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔جنوری 2005میں انہیں چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کا سینئر وکیل بنایاگیا۔

انہوں نے اُس ریاست کے بارکونسل کے صدرنشین کے طورپر بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے ریاست کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طورپر بھی خدمات انجام دیں۔بعد ازاں وہ ایڈوکیٹ جنرل بنائے گئے۔

10دسمبر 2009میں ان کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کا جج مقررکیاگیا۔انہوں نے بعد ازاں کارگذارچیف جسٹس کے طورپر بھی ذمہ داری سنبھالی تھی اور اب ان کو اے پی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیاگیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.