کدری ٹاؤن میں زیر تعمیر عمارت منہدم،3 افراد ہلاک

ملبہ میں 6، افراد کے پھنسے رہنے کی اطلاعات ہیں جنہیں بچانے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ زیر تعمیر عمارت کاملبہ، بازو کے دو گھروں پر گر پڑ جس کے سبب ان دو گھروں کے15 افراد ملبہ میں پھنس گئے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے کدری ٹاؤن میں آج زیر تعمیر ایک عمارت منہدم ہونے کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

ملبہ میں 6، افراد کے پھنسے رہنے کی اطلاعات ہیں جنہیں بچانے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ زیر تعمیر عمارت کاملبہ، بازو کے دو گھروں پر گر پڑ جس کے سبب ان دو گھروں کے15 افراد ملبہ میں پھنس گئے۔

بچاؤ کارکنوں نے ایک خاتون اور 2 بچوں کی نعشوں کو ملبہ سے باہر نکالا ہے۔ مزید6 افراد کوبچالیا گیا مابقی6 افراد ملبہ میں ہنوز،دبے ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد زندہ ہیں بلدیہ، پولیس، فائر سرویس اور دیگر محکموں کے بچاؤ کارکن، ملبہ ہٹانے ا ور ان میں دبے افراد کو باہر نکالنے کے کاموں میں مصروف ہیں۔

عہدیداروں کا ماننا ہے کہ جمعہ سے شدید بارش سے یہ علاقہ متاثر رہا۔ جس کے سبب عمارت کے ڈھانچہ کو نقصان پہنچنے سے یہ المیہ پیش آیا۔ اے ایس پی رام کرشنا پرساد اور آر ڈی او وینکٹ ریڈی بچاؤ اور راحت کاری کی نگرانی کررہے ہیں۔

یواین آئی کے مطابق آندھراپردیش میں شدید بارش کی وجہ سے ایک زیر تعمیرعمارت منہدم ہو کر اس کا ملبہ اس سے متصل دو مکانات پر گر پڑاجس کے نتیجہ میں دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے اور ملبے کے نیچے مزید 12 افراد پھنس گئے۔

اولڈ چیئرمین اسٹریٹ علاقے میں زیر تعمیر عمارت اس سے متصل دو عمارتوں پر گر گئی۔ اس واقعہ میں ایک گھر کے 8اور دوسرے گھر میں 7افراد ملبے تلے دب گئے۔ 15 میں سے دو بچے جاں بحق ہوئے۔ 10 افراد بال بال بچ گئے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے ساتھ ہی گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.