کڑپہ میں خطرناک سیلاب،3 افراد ہلاک، کئی بہہ جانے کا خطرہ

چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے بارش سے متاثرہ اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کی اور انہیں بچاؤ اور راحت کاری سرگرمیوں کو موثر اور جنگی خطوط پر انجام دینے کی ہدایت دی۔

امراوتی: آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں سیلاب سے 3 افراد ہلاک اور دیگر کئی بہہ جانے کا اندیشہ ہے۔ انا میا پراجکٹ کا پستہ بہہ جانے سے چند مواضعات میں پانی داخل ہوگیا اور یہ مواضعات عملاً پانی سے محصور ہوگئے۔

بھکتوں کا ایک گروپ جو کارتیکا پونم کے موقع پر شیوا مندر میں پوجا کیلئے آیا ہوا تھا۔ اچانک سیلاب میں پھنس گیا اور راجم پیٹ علاقہ میں بہہ گیا بعدازاں نندا لورو کے قریب تین نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ مابقی افراد کی تلاشی کا کام جارہی ہے۔ رائلسیما کے چتور اور کڑپہ اضلاع میں حالیہ برسوں کی شدید بارش ہوئی ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف ٹیمیں بچاؤ و راحت کاری میں مصروف ہیں۔

چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے بارش سے متاثرہ اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کی اور انہیں بچاؤ اور راحت کاری سرگرمیوں کو موثر اور جنگی خطوط پر انجام دینے کی ہدایت دی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.