گورنر اے پی کورونا سے متاثر حیدرآباد منتقل

87 سالہ ہری چندن کو وجئے واڑہ سے خصوصی فلائٹ کے ذریعہ آج صبح حیدرآباد لایا گیا اور انہیں اے آئی جی ہاسپٹل گچی باؤلی میں شریک کرایا گیا ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن جو بیمار پڑ گئے، کو علاج کیلئے ایر لفٹ کے ذریعہ حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

87 سالہ ہری چندن کو وجئے واڑہ سے خصوصی فلائٹ کے ذریعہ آج صبح حیدرآباد لایا گیا اور انہیں اے آئی جی ہاسپٹل گچی باؤلی میں شریک کرایا گیا ہے۔

ہاسپٹل میں گورنر کے ساتھ ان کے افراد خاندان ہیں۔ دو دن قبل گورنر، دہلی سے واپس ہوئے تھے اور انہیں سردی اور کھانسی کی شکایت تھی۔

پی ٹی آئی کے مطابق طبی معائنہ کے بعد پتہ چلاکہ وہ، کورونا سے متاثر ہیں اور ان کی طبیعت مستحکم ہے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا اعلان کررہی ہے۔ اڈیشہ کے معمر بی جے پی قائد ہری چندن نے 24 جولائی 2019 کو آندھرا پردیش کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.